Posts

Showing posts from May, 2021

Muslims💙

Image
جب بھی میں سورج کو بادلوں میں چھپا دیکتا ہوں تو میرذہن میں ایک خیال گردش کرنے لگتا ہے۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ منظر امت مسلم کی منظر کشی کر رہا ہے۔ ھم مسلماں جہالت کی تاریکی میں اس طرح دھنس چکے ہیں کہ ہم اپنے اصل رتبے کو بھول گۓ ہیں ۔ دوسروں سےاس قدر مرعوب ہو گۓ ہیں کہ  اپنی ہر چیز عیب سے بھری اور دوسروں کی ہر چیز  بےعیب نظر اتی ہے۔ لیکن جہالت کی تاریکی میں بھی کئ جگہوں پر روشن چراغ موجود ہیں جو اس عزم اور ارادے سے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں کہ مسلمان پھر عروج حاصل کریں گے.۔ لیکن ان کے ارادے اور عزم کو اپنوں کی بی رخی اور غداری دیمک کی طرح کھا جاتی ہے۔ اور وہ جگنو جو لوگو کے لیے آس اور امید بنا تھا وہ چراغ بھی بھج گیا۔ کالے بادل ہم پے چھاۓ ہوۓ ہے۔ لیکن ان بادلوں کے باوجود سورج چمکتا ہے۔ سورج کچھ دیر بعد ضرور چمکتا ہے۔ چاہے بادل کتنی ہی گہرے کیوں نہ ہو ، ایک وقت ایساآتا ہے جب سورج کی تیز روشنی اور پختہ عزم رکھنے والی شعاوۓ بادلوں کو چیرتی ہو زمین پر پڑتی ہے اور وہ فضا جس پر تاریکی چھائ تھی ، وہ پھر روشنی اور چاشی کی ندیاں بکھیر دیتی ہے.         ...