Posts

Showing posts from November, 2021

Humbleness عاجزی

 یوں تو ہر روز بہت سے لوگ کامیاب ہوتے ہیں لیکن دنیا کے لیے مثال لاکھوں میں سے چند بنتے ہیں۔ حالانکہ محنت سب کرتے ہیں لیکن ایک خوبی جو شخص اپنے اندر پیدا کر لیتا ہے تو اس کو کامیاب ہونے سے دنیا والے نہیں روک سکتے۔ ویسے تو اس دنیا میں بہت سے لوگ کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں لیکن کامیابی کا مزہ تب آتا ہے جب اس میں سکون قلب جیسی راحت شاملِ حال ہو جاۓ۔ اور اس سکون قلب کا حصول اتنا آساں بھی نہیں۔ اس کو حاصل کرنے کا واحد ذریعہ اپنی آنا کو مارنا ہے۔جب انسان غرور وتکبر پر غلبا نہیں پا لیتا تب تک وہ عاجزی و انکساری کی راہ پر گامزن ہو جاتا ہے۔ یہ عاجزی دیکھنے والوں کو احمقانہ اور معیوب سی چیز لگتی ہے مگر یقین جانے جس نے اس راز کو جان لیا اس نے سب کچھ پا لیا۔ اس شخص نے سکون قلب و دماغ حاصل کر لیا۔ اب ہم سب دلی سکون تو چاہتے ہیں لیکن اپنی "میں"کو مارنا نہیں چاہتے۔ ہمیں عاجزی سے زیادہ اپنی آنا عزیز ہے اور نہ جانے اسی ضد میں کیا کچھ کر گزرتے ہیں۔ عاجزی کا یہ راستہ کٹھن تو ہے مگر اس کا ثمر بھی اس قدر بڑا ہے۔ جیسا کے آپ محمد رضوان کو تو جانتے ہو گے۔ اس بندے کو کئ سالوں تک پاکستان کی قومی ٹیم می...