Patience ؛صبر
زندگی مختلف حالات سے گزرنے کا نام ہے۔ کبھی کبھی تو حالات انسان کے لیے امید کے سارے راستے بند کر دیتی ہے لیکن اس دنیا کے ہجوم میں،اس ناامیدی کی فضا میں چند ہیرے چمک رہے ہوتے ہیں۔ ایسے سورج جو مشکل سے مشکل حالات کا بھی جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہیں؛صبر کرتے ہیں، اللّٰہ کی ذت پر توکل رکھتے ہیں۔ لیکن صبر بھی بہت مشکل صفت ہے۔ صابر لوگوں کی مثال اندھیری رات میں ایک جگنو کی مانند ہے۔ جب انسان صبر کا دامن تھام لیتا ہے تو پھر اسے نہ کوئی خوف ہوتا ہے نا ہی کوئی غم۔ بس بات ہے کہ اپنی خواہشات اپنے نفس کو مار کر ہی ہم صبر حاصل کر سکتے ہیں۔ صابر بندہ کانٹوں بھری راہ میں بیٹھے ہوئے بھی اللّٰہ کی یاد میں مشغول رہتا ہے۔ صبر اور شکر مل جائے تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ صبر کا مطلب اللّٰہ پر توکل ہے۔ توکل ایک ڈھال کی مانند ہے جو انسان کی ہر جگہ پر، ہر مشکل میں،ہر مصیبت میں ساتھ دیتا ہے۔ جب انسان اس حقیقت کو تسلیم کر لیتا ہے کہ اللّٰہ ہر چیز پر قادر ہے، تب دنیا و آخرت میں کامیابی ضامن بن جاتی ہے۔🖤
کمال ��
ReplyDeleteJazakAllah
Delete